ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کی بوٹ ہوناوربندرگاہ کے قریب اُلٹ گئی؛ تین ماہی گیر زخمی؛ لاکھوں مالیت کا نقصان

بھٹکل کی بوٹ ہوناوربندرگاہ کے قریب اُلٹ گئی؛ تین ماہی گیر زخمی؛ لاکھوں مالیت کا نقصان

Mon, 27 Aug 2018 20:08:07    S.O. News Service

بھٹکل27/ اگست (ایس او نیوز) مچھلیوں کا شکار کرکے واپس لوٹنے کے دوران ایک ماہی گیری بوٹ ہوناور بندر گاہ کے قریب اُلٹنے سے لاکھوں مالیت کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ حادثے میں تین ماہی گیروں کو چوٹیں آئی ہیں، مگر کافی مشقتوں کے بعد بوٹ پر سوار سبھی   28 ماہی گیروں کو  بچالیا گیا ہے۔

مرڈیشور کے ابوالفیض حجیب  کی فِش انڈیا  نامی بوٹ 25 اگست کو مچھلیوں کے شکار کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ شام کو ہوناور بندرگاہ کے قریب بیچ سمندر میں  ریت کے ایک ریلے سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔  حادثے میں بوٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور لاکھوں مالیت کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، جبکہ  واردات میں لاکھوں مالیت کی مچھلیوں کو پکڑنے والی جالی کو بھی  نقصان پہنچا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت یوسف حسن صاب ، جلال  محمد کرلے  اورعبدالستار یعقوب بابا کی حیثیت سے کی گئی ہے، جنہیں ہوناور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ  حادثے کے موقع پر طوفانی ہوائوں کے ساتھ شدید بارش جاری تھی جس کے چلتے کافی مشقتوں کے بعد رسیوں کی مدد سے تمام ماہی گیروں کو کنارے لایا گیا۔

ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: